تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے ملکر بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا، دونوں بڑی جماعتیں متحد ہو گئیں

کراچی (پی این آئی)شہر قائد کی عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے بڑا فیصلہ کر لیا ۔ نجی نیوز چینل “دنیا نیوز” کے مطابق کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے پی ٹی آئی ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم متحد ہو گئی،تینوں جماعتوں نے مل کر کراچی کی ترقی

کےلیےکام کرنےکاعہدکرلیا۔اینکرپرسن کامران خان نےبتایا کہ ان ساری جماعتوں کو شہر کی ترقی کے لیے اکٹھا کرنے میں پاک فوج نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ اس سارےمعاملےمیں چیف آف آرمی سٹاف نےمرکزی کردارادا کیاجس کی وجہ سے یہ شاندار خبر ہمارے سامنے آئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایک اجلاس ہوا جس میں تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور کراچی کی تعمیر و ترقی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close