کراچی سمیت پورے سندھ میں مسلسل 48 گھنٹے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، کب سے شروع ہو گی؟ پی ڈی ایم اے نے وارننگ دے دی

کراچی(پی این آئی)کراچی سمیت پورے سندھ میں مسلسل 48 گھنٹے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، کب سے شروع ہو گی؟ پی ڈی ایم اے نے وارننگ دے دی۔سندھ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو اہم ہدایات جاری کردی گئیں، برسات مسلسل دو

دن برسے گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر بادل برسنے کو تیار ہیں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔اس سلسلے میں پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز ہواوں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے اور آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے کراچی کے6اضلاع سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں، اس کے علاوہ سندھ کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اورڈی ڈی ایم اے کو بھی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں مون سون کی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مون سون کے موسم میں بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں میں تیز ہواں کے سبب بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ ادارے مون سون کی بارشوں سے پہلے تمام احتیاطی تدابیروں پر عمل درآمد کرلیں، نقصانات سے بچنیکے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں، انتظامیہ متحرک رہے، مشینری اور عملہ سڑکوں پر رہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close