سستے سفر کے خواہشمند عوام کے لیے بڑی خبر، ریلوے نے 17 اگست سے کتنی ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا؟

راولپنڈی(پی این آئی)سستے سفر کے خواہشمند عوام کے لیے بڑی خبر، ریلوے نے 17 اگست سے کتنی ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا؟ ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر 17اگست 2020سے مختلف شہروں سے 5ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چلائی جانے والی ٹرینوںمیں

کراچی۔حویلیاں۔کراچی براستہ شورکوٹ کے درمیان چلنے والی ہزارہ ایکسپریس (11-Up/12-Dn ) ، کراچی۔لاہور۔کراچی براستہ پاکپتن کے درمیان چلنے والی فرید ایکسپریس (37-Up/38-Dn ) ، کراچی ۔پشاور۔کراچی براستہ فیصل آباد ، وزیر آباد کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس(47-Up/48-Dn)،ملتان ۔لاہوربراستہ فیصل آباد کے درمیان چلنے والی بدرایکسپریس(111-Up/112-Dn)اورکراچی ۔ملتان ۔کراچی براستہ دادو۔حبیب کوٹ۔ جیکب آباد اور ڈیرہ غازی خان کے درمیان چلنے والی موہنجو داڑو پسنجر (213-Up/214-Dn) کے نام شامل ہیں۔17اگست کو ہزارہ ایکسپریس کراچی کینٹ ریلو ے اسٹیشن سے صبح 5بج کر 50منٹ پر روانہ ہو کر کوٹری،نوابشاہ، بہاولپور ، سرگودھا اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2بج کر 35منٹ پر حویلیاں پہنچے گی۔ اسی طرح یہ ٹرین حویلیاں سے دوپہر 2بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 10بج کر 40منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ بحال کی جانے والی دوسری ٹرین فرید ایکسپریس کراچی سٹی سے شام 7بج کر30 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کر حیدر آباد ،گھوٹکی،سمہ سٹہ ، پاکپتن اور رائے ونڈ سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 9بج کر 30منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی ۔ جبکہ یہ ٹرین لاہور سے صبح 6 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوکراسی راستے سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح7 بجکر 5 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں