پشاور میں جج کے سامنے قتل توہین رسالت کے ملزم طاہر احمد نسیم کی لاش امریکہ روانہ

پشاور(پی این آئی)پشاور میں احاطہ عدالت میں قتل ہونے والے توہین رسالت کے ملزم کی لاش امریکہ روانہ کردی گئی۔ نجی ٹی وی مطابق طاہر احمد نسیم کی لاش اسلام آباد ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 615 کے ذریعے براستہ دبئی امریکا روانہ کی گئی۔پشاور کا رہائشی طاہر احمد نسیم امریکی شہریت رکھتا تھا اور اس کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ چل رہا تھا جس میں وہ جیل میں تھا۔رواں ماہ کے اوائل میں خالد نامی نوجوان نے پشاور کی عدالت میں توہین رسالت کیس میں پیش ہونے والے طاہرنسیم کو کمرہ عدالت میں جج کے سامنے گولیاں مارکر قتل کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close