اسلام آباد(پی این آئی ) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف دور میں لگنے والے بجلی کے پلانٹ سے ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا ۔ سی پیک پر کام رکا نہ ہی سست روی کا شکار ہوا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں بجلی گھر لگائے گئے
جس سے ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا ۔ سی پیک موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ منصوبے پر کام رکا نہ ہی کبھی سست روی کا شکار ہوا ہے اب ہم اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہین جس میں اب صعنتوں زراعت کے فروغ پر فوکس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک ایران کے ساتھ بارڈر مارکیش کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں