سوات (پی این آئی)خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں کی بڑی خبر ۔سوات اور چارسدہ میں کتنے نجی اسکول کھول دیئے گئے؟ انتظامیہ نے ان اداروں کے ساتھ کیا سلوک کیا؟سوات اور چارسدہ میں پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشنز نے حکومتی احکامات نظر انداز کرتے ہوئے تعلیمی ادارے کھول دیے۔ سوات اور چارسدہ میں
نجی تعلیمی ادارے کھولے گئے تاہم پہلے دن طلبہ کی حاضری معمول سے بہت کم رہی۔ ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے جیو نیوز کو بتایا کہ تحصیل کبل، بابو زئی اور خوازہ خیلہ میں کھلنے والے اسکولوں کے خلاف پولیس ایکشن ہوا ہے، عملے کو گرفتار کرکے 35 اسکول سیل کر دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 15 ستمبر سے پہلے کھلنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے بھی والدین سے کہا ہے کہ وہ 15 ستمبر سے پہلے بچوں کو اسکول نہ بھیجیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں