عثمان بزدار سے نیب نے کیا سوالات پوچھے؟ تمام تفصیل باہر آ گئی؟ عثمان بزدار کے جوابات کیسے تھے؟ مطمئن کر سکے یا نہیں؟

لاہور(پی این آئی)عثمان بزدار سے نیب نے کیا سوالات پوچھے؟ تمام تفصیل باہر آ گئی؟ عثمان بزدار کے جوابات کیسے تھے؟ مطمئن کر سکے یا نہیں؟شراب لائسنس کیس میں نیب کی جانب سے عثمان بزدار سے پوچھے گئے سوالات میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ان کی تنخواہ، آمدن کے ذرائع کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں، وراثت میں حاصل کی گئی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔ عثمان بزدار سے گیس، بجلی ، ٹیلی فون، موبائل فون کے بلوں سمیت ملازمین کی تعداد سے متعلق بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔نیب کی جانب سے سے کہا گیا ہے کہ ایسے اثاثے جو خریدے گئے، لیز پر لئے گئے یا بذریعہ نیلامی و تحفے کی صورت میں وصول کئے تمام تفصیلات فراہم کی جائیں، ایسے اثاثے جو عثمان بزدار کی ملکیت نہیں رہے کب اور کسے فروخت کئے اس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سے ان کے ذاتی بنک اکاونٹس سمیت اہل خانہ یا ان کے نام کریڈٹ کارڈز، قرضوں سمیت دیگر تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close