سی پیک کے تحت نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا، کتنے ماہ کی انٹرن شپ ہو گی؟ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)سی پیک کے تحت نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا، کتنے ماہ کی انٹرن شپ ہو گی؟ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ جانیئے۔ سی پیک کے تحت نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔معاون خصوصی اطلاعات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ

کہتے ہیں یہ ایک جامع قومی منصوبہ ہےتمام اہل پاکستانی اس میں اپلائی کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا سی پیک انٹرن شپ پروگرام کے آغاز پر خوشی ہے، یہ ایک جامع قومی منصوبہ ہے۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ینگ لیڈرز ڈویلپ کرنے کے لیے اس موقع کا اعلان کیا۔انہوںنے کہا سی پیک کے تحت 3ماہ کی انٹرن شپ دی جائے گی، تمام اہل پاکستانی اس میں اپلائی کر سکتے ہیں،60 فیصد نوجوانوں کے ساتھ، نوجوانوں کی ترقی کا ایک زبردست موقع موجود ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close