مریم نواز کا بیانیہ تبدیل ہو گیا، اقتدار حاصل کرنے کیلئے کس حد تک جانے کو تیار ہیں؟ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیلئے بڑی خبر

لاہور (پی این آئی ) معروف کالم نگار منصورآفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش مند ہے۔انہوں نے مستقبل کی سیاست کے حوالے سے پلاننگ کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار منصورآفاق اپنے

حالیہ کالم میں لکھتے ہیں کہ شہباز شریف اور حمزہ شریف کے لئے خبر ہے کہ مریم نواز بدل گئی ہیں یعنی ان کا بیانیہ تبدیل ہوگیا ہے۔مریم نواز جلد اپنے کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرنے والی ہیں جس کا آغاز ن لیگ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ہو گا اس کے بعد ن لیگ کے وہ لوگ بلائے جائیں گے جو گذشتہ انتخابات میں ہار گئے تھے۔کیا مریم نواز نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں؟ یہ تو طے شدہ بات ہے کہ وہ اپنے وزیر اعظم بننے کا ٹارگٹ ہر حال میں حاصل کرنا چاہتی ہیں۔منصور آفاق مزید لکھتے ہیں کہ مریم نواز کو توقع ہے کہ بہت جلد عدالتیں انہیں باعزت بری کر دیں گی اور وہ اب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش مند ہے۔مریم نواز یہ نہیں چاہتی کہ عمران خان کی حکومت وقت سے پہلے ختم ہو۔مریم نواز چاہتی ہیں کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے تاکہ زخم بھر جائیں اور آئندہ انتخابات میں انہیں فتح حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔مریم نواز نیب آفس کے باہر شوکرنا تھا وہ کر لیا۔اس کے بعد وہ دھیرے دھیرے آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔مریم نواز جلسہ جلوس اور دھرنے کی سیاست نہیں کرنا چاہتی اور میڈیا میں بھی کم آنے کا خیال ہے۔اطلاعات تو یہی ہے کہ مستقبل کی پوری پلاننگ پلاننگ کر لی گئی ہے مگر ایک پلاننگ آسمانوں پر بھی ہو رہی ہوتی ہے وہ کیا ہے یہ زمین والے نہیں جانتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close