حکومت کا 1700ڈاکٹروں کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ،وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت کا ایک 1700ڈاکٹروں کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ، ڈاکٹرز کو طویل مدت تک ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کے باعث شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے بعد مرحلہ وار انہیں برطرف کردیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ایک 1700ڈاکٹروں کو نوکریوں

سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محمکہ صحت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے بھر سے 1700ڈاکٹرز کو نوکریوں سے فارغ کردیا جائے گا۔محمکہ صحت کے مطابق ان طویل مدت تک ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کے باعث شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے بعد مرحلہ وار انہیں برطرف کردیا جائے گا۔ یہ ڈاکٹرز سرکاری نوکریاں کر رہے ہیں اور تنخواہیں بھی لے رہے ہیں لیکن طویل مدت سے حاضر نہیں ہورہے اور ان کی وجہ سے غریب مریض رُل گئے ہیں۔ سندھ حکومت نے فرائض سے غفلت برتنے پر ان ڈاکٹروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھی 44ڈاکٹرز کو سندھ میں فرائض انجام نہ دینے پر فارغ کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں