پی ٹی آئی حکومت نے مولانا طارق جمیل کو کس اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟چاہنے والوں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی) صدرمملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر 184 شخصیت کے لیے پاکستان سول ایوارڈزکا اعلان کردیا۔‏سول ایوارڈز اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والی ملکی وغیر ملکی ‏شخصیات کودیے جائیں گے۔ ان میں سے 6 شخصیات کونشان امتیازعطا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔معروف

مذہبی اسکالرمولانا طارق ‏جمیل کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا ۔ سینیئر وکیل نعیم بخاری اور سابق کرکٹر عبدالقادر کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔سول ایوارڈ اگلے سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پردیے جائیں ‏گے ۔ صادقین نقوی، پروفیسرشاکرعلی، ظہورالحق مرحوم، عابدہ پروین، ‏ڈاکٹرجمیل جالبی، محمد جمیل خان مرحوم اوراحمد فرازمرحوم کے لیے نشان امتیاز جبکہ پروفیسر ڈاکٹرانوارالحق حسن گیلانی اورڈاکٹرآصف محمود جاہ کو ہلال ‏امتیازسے نوازاجائے گا۔دوغیرملکی شخصیات کوریا کے کیوجیونگ لی اورکینیڈا کی سلما عطااللہ جان کو ستارہ ‏پاکستان سے نوازا جائے گا۔ علی بابا کے جیک ما کو ہلال قائداعظم دیا جائےگا۔24 ‏شخصیات کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان بھی کیا گیا جن میں جواد قمر،صفیہ شہید، ‏حیات اللہ، ملک سردار خان شہید،ممتازخان داوڑ شہید، حیات اللہ داوڑ خان داوڑ ‏ہرمزشہید،ملک محمد نیازخان شہید،سپاہی اخترخان شہید،محمد نوید صادق اوردیگرشامل ‏ہیں۔نعیم بخاری، پی ٹی وی کی سابق پروڈیوسراورنجی ٹی وی کی سربراہ سلطانہ صدیقی، ‏اداکارہ بشریٰ انصاری،اداکارطلعت حسین،رائٹرفاروق قیصر، سابق کرکٹر عبدالقادر ‏مرحوم سمیت 27 شخصیات کوستارہ امتیازعطاکیاجائےگا۔ مذہبی اسکالرمولانا طارق ‏جمیل، اداکارہ ریشم، ہمایوں سعید، سکینہ سموں، گلوکارمحمد علی شیکی، ہمایوں سعید، ‏علی ظفراورمہہ جبین قزلباش سمیت 44 شخصیات کوصدارتی تمغہ حسن کارکردگی ‏عطا کیا جائے گا۔پاکستان کےلیے خدمات پرچینی شخصیت ینگ یانگ،لی فنگران،ترکی کے ڈاکٹرسیلل ‏سوئیڈان، برطانوی شہری طارق شفیع مرحوم اورمیاں فیصل رشید کو بھی ستارہ ‏قائداعظم جبکہ امریکی شہری رچرڈ جیری ہاروٹزکوستارہ خدمت دیا جائےگا۔ڈنمارک کی ‏مس جینی ٹیلرکوتمغہ پاکستان عطا کیا جائےگا۔ تھائی لینڈ کے انومت امات کو پاکستان ‏کےلیے خدمات پرتمغہ قائداعظم عطا کیا جائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close