منڈی بہاالدین( پی این آئی )محنت کش دوستوں نے مل کر 140 فٹ لمبا اور 8 چوڑا قومی پرچم تیار کرلیا۔تفصیلات کیمطابق آج مملکت خداد پاکستان کا 73 واں یوم آزادی آج اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ پاک سر زمین کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے گا منڈی بہاالدین میں
محنت مزدوری کرنے والے دوستوں نے یوم آزادی پر پیسے جمع کرکے 140 فٹ لمبا اور 10 فٹ چوڑا قومی پرچم تیار کیا ہے جس پر پچیس ہزار روپے لاگت آئی ہے۔طویل جھنڈے کی تیاری کے بعد اس کی رونمائی کی تقریب ہوئی جس میں عورتوں اور بچوں نے گھروں کی چھتوں سے قومی پرچم پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں۔اور بچوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں