سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات، کیا اہم معاملات زیر بحث آئے؟

لاہور(پی این آئی)سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات، کیا اہم معاملات زیر بحث آئے؟وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیر اعلی آفس میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی (Mr. Nawaf Bin Saeed Ahmed Al-Malkiy) نے ملاقات کی- سعودی

عرب کے سفیر نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہارکیا-ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close