تجارت کے لیے سرحد کھول دی گئی، سرحدی علاقے میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، ٹرک آنا شروع ہو گئے

چمن(پی این آئی)تجارت کے لیے سرحد کھول دی گئی، سرحدی علاقے میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، ٹرک آنا شروع ہو گئے، پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کے لیے افغانستان کے ساتھ چمن میں موجود سرحدی گزرگاہ کھول دی۔سرحدی علاقے پر ہونے

والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بدھ اور جمعرات کو درآمد برآمد معاہدے کے تحت خشک میوہ جات اوردیگر اشیا سے لدے 317 ٹرکس پاکستان سے افغانستان میں داخل ہوئے۔چمن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ سرحدی حکام نے کسٹم اور دیگر قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے جانے والے 300 طویل ٹرکوں کو افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جو کئی ہفتوں سے چمن میں انتظار کررہے تھے۔افغانستان سے 180 خالی ٹرکس پاکستان آئے، یہ ٹرکس اور ان کے ڈرائیورز کووِڈ 19 کے سبب دونوں ممالک کی سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے افغانستان میں پھنسے ہوئے تھے۔یہ ٹرکس افغانستان کے علاقے ویش منڈی میں ٹرانزٹ کا سامان اتار کر کے پاکستان واپس آنے کے منتظر تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں