جشن آزادی کا سب سے بڑا میلہ کہاں لگ گیا؟رنگ و نور کا سیلاب آ گیا، رونقوں اور خوشیوں کی بہار آ گئی

مری(پی این آئی)جشن آزادی کا سب سے بڑا میلہ کہاں لگ گیا؟ رنگ و نور کا سیلاب آ گیا، رونقوں اور خوشیوں کی بہار آ گئی، جشن آزادی کی خوشیاں منانے کے لیے سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری کا رخ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جشن آزادی کی خوشیاں منانے کے لیے ملکہ کوہسار مری کا رخ کرنے والے

سیاحوں کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیس ماسک لازمی طور پر پہنیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کو مال روڈ پر تعینات کیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ بھی ہائی الرٹ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close