سندھ حکومت نے 8لاکھ طلبہ کے تعلیمی مستقبل کا فیصلہ کر دیا، کون پاس کون فیل؟ جانیئے اس رپورٹ میں

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے 8لاکھ طلبہ کے تعلیمی مستقبل کا فیصلہ کر دیا، کون پاس کون فیل؟ سندھ کے 8 لاکھ طلبہ اگلی کلاسوں میں پرموٹ ہو گئے، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس سلسلے میں ایک بل پر دستخط کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو

بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کے بل پر دستخط کر دیے، جس کے بعد ترمیمی بل ایکٹ کا حصہ بن گیا۔ اس سلسلے میں سندھ کی صوبائی اسمبلی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سندھ کے 8 لاکھ طلبہ اب اگلی کلاسوں میں پرموٹ ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close