سندھ بھر میں موٹر سائیکل سوار پریشان ہو گئے، سندھ حکومت نے پابندیاں عائد کر دیں

کراچی(پی این آئی)سندھ بھر میں موٹر سائیکل سوار پریشان ہو گئے، سندھ حکومت نے پابندیاں عائد کر دیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں دو روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے یوم آزادی سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔سندھ بھر میں 14اگست سے 15

اگست تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نےواضح کیا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ اوز پابندی پر عمل درآمد کرائیں گے،خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close