33 سال میں پہلی بار لال حویلی میں 14 اگست کی رات آتشبازی نہیں ہو ئی، تقریب کیوں منسوخ کر دی گئی؟ شیخ رشید نے وجہ بتا دی

راولپنڈی(پی این آئی)33 سال میں پہلی بار لال حویلی میں 14 اگست کی رات آتشبازی نہیں ہو ئی، تقریب کیوں منسوخ کر دی گئی؟ شیخ رشید نے وجہ بتا دی، کرونا کی وبا کے باعث 33سال میں پہلی مرتبہ راولپنڈی میں لال حویلی پر آتش بازی نہیں ہوئی۔مختصر تقریب میں شیخ رشید کے بجائے ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق

نے خطاب کیا۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے 1987 میں لال حویلی خریدی اوراسی سال یہاں پہلی بار جشن آزادی بھی منایا۔ان 33 سالوں کے دوران ہر سال چودہ اگست کی رات کارکن لال حویلی کے باہر اکٹھے ہوتے اور تقریب منعقد کی جاتی تھی۔ تاہم اس برس کرونا وائرس کے باعث شیخ رشید نے چارروزقبل تقریب کی منسوخی کا اعلان کیاتھا اس کے باوجود رات کے 12 بجتے ہی کارکن پہلے کی طرح لال حویلی کے باہر اکٹھے ہو گئے۔کارکنوں کا جوش و خروش دیکھتے ہوئے شیخ رشید کے بھتیجے اورپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیخ راشدشفیق نے مختصر خطاب کیا۔اس کے بعد قومی ترانہ ہوا اور تقریب اختتام پذیر ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close