مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ، اختلافات کیا ہیں؟ تفصیل بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی)مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ، اختلافات کیا ہیں؟ تفصیل بتا دی، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کے ساتھ ہمارے اختلافات ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آل پارٹیز

کانفرنس اسی وقت ہوگی جب اختلافات دور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد رہبر کمیٹی کا اجلاس ہونا تھا، لیکن دونوں پارٹیوں نے حکومت کو ووٹ دے دیا، جب تحفظات دور ہوجائیں گے تو آل پارٹیز کانفرنس بھی ہوجائے گی۔قبل ازیں مولانا فضل الرحمٰن سے بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی۔مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملاقات کی ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر مشاورت اور آئندہ کی مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close