سانحہ اے پی ایس میں دہشت گردوں اور موت کو شکست دینے والے طالب علم احمد نواز کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا، دنیا کی کس نامور یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا؟ جانیئے

لندن(پی این آئی)سانحہ اے پی ایس میں دہشت گردوں اور موت کو شکست دینے والے طالب علم احمد نواز کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا، دنیا کی کس نامور یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا؟ جانیئے۔سانحہ اے پی ایس میں دہشت گردوں اور موت کو شکست دینے والے طالب علم احمد نواز کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا۔احمد نواز نے سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں دنیا کی نامور یونیورسٹی آکسفورڈ میں داخلہ مل گیا ہے۔اپنے ٹویٹ میں احمد نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’پانچ برس قبل دہشت گردوں نے مجھے نشانہ بنایا اور میرے اسکول پر اس وجہ سے حملہ کیا کہ ہم تعلیم حاصل کرنے سے باز آجائیں‘۔انہوں نے لکھا کہ ’آج مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ مجھے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے جہاں اب میں مزید تعلیم کا سلسلہ جاری رکھوں‌ گا‘۔انہوں مزید لکھا کہ ’جو آپ کی سوچ اور منزل ہوتی ہے اُسی حساب سے آپ کو راستہ بھی مل جاتا ہے‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close