ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنے کروڑ ہو گئی؟ ملک بھر میں تجدید شدہ انتخابی فہرستوں کی اشاعت کس تاریخ کو کی جائے گی؟

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کتنے کروڑ ہو گئی؟ ملک بھر میں تجدید شدہ انتخابی فہرستوں کی اشاعت کس تاریخ کو کی جائے گی؟پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ سے تجاوز کر گئی، بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کی

جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ سے تجاوز کر گئی، ملک بھر میں تجدید شدہ انتخابی فہرستوں کی اشاعت 16 ستمبر کو کی جائے گی۔مذکورہ اعداد و شمار بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سامنے آئے ہیں جس کی تیاریاں الیکشن کمیشن نے تیزکر دی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کی جارہی ہے جبکہ ووٹرز آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔گزشتہ کچھ ماہ سے کرونا وائرس کی وجہ سے معاملات التوا کا شکار تھے تاہم اب معمولات زندگی بحال ہونے کے بعد صوبائی الیکشن کمشنرز اور نادرا کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close