بھارت رافیل لے آئے یا ایس 400 جنگی جہاز، ہم اہنے دفاع کے لیے مکمل تیار ہیں، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر کی پریس بریفنگ

راولپنڈی(پی این آئی)بھارت رافیل لے آئے یا ایس 400 جنگی جہاز، ہم اہنے دفاع کے لیے مکمل تیار ہیں، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر کی پریس بریفنگ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ رافیل لے آئیں یا ایس400 ہم اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ڈی جی آئی ایس

پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نیوز کانفرنس کے آغاز میں کہا کہ 14 اگست کی مناسبت سے قوم کو آزادی کے 73 سال مبارک ہو،آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے،اس کی قدر ان ماؤں سے پوچھیں جو اپنے شہیدوں کو پاکستان کےجھنڈوں میں دفن کرتی ہیں۔مقبوضہ کشمیر سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی ظلم ایسا نہیں جو کشمیریوں پر نہ ڈھایا جا رہا ہو،سلام ہے کشمیریوں کو جو آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی قیادت ایک سال سے پابند سلاسل ہے۔یجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر اٹھایا ہے،یو این جنرل سیکریٹری نے بھی مسئلہ کشمیر کے حل کو جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار دیا، ایک سال کے دوران یو این سیکیورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر 3 مرتبہ اجلاس ہوا۔انہوں نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ بھارت ایل اوسی پر معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنا رہا ہے،بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کا پاک فوج بھرپور جواب دیتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انٹرنیشنل میڈیا نے ایل او سی کا دورہ کیا اور شہریوں سےملاقات کی،بھارت انٹرنیشنل میڈیا یا یو این مبصرین کو ایل او سی جانے نہیں دیتا،آزاد کشمیرمیں یو این مبصرین یا انٹرنیشنل میڈیا کو جانے کی مکمل آزادی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں