اسلام آباد(پی این آئی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل مجاہد انور خان کا آپریشنل ائربیس کا دورہ، ائر چیف نے جے ایف 17 بی طیارے میں آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ لیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہاہے کہ پاک فضائیہ کا ہرفرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے،دشمن
کی جانب سے اسلحے کے ذخائراکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوں گے ،پاک فضائیہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلیے ہمہ وقت تیار ہےترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مجاہد انور خان نے آپریشنل ایئربیس کادورہ کیا،ایئر چیف نے جے ایف 17 بی طیارے میں آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ لیا اورملک میں تیار ڈوئل سیٹ لڑاکا طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کاجائزہ لیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہاکہ جے ایف17 ڈوئل سیٹ اوربلاک تھری کی شمولیت معاون ثابت ہو گی،ایئرچیف مارشل مجاہدانور خان نے کہاکہ پاک فضائیہ کا ہرفرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے، دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائراکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوں گے ،پاک فضائیہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلیے ہمہ وقت تیار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں