کراچی کی بارشوں میں صوبائی و شہری حکومت بلدیاتی مسائل کے حل میں ناکام نظر آئیں، کراچی کی عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم عمران خان کی گفتگو

کراچی (پی این آئی)کراچی کی بارشوں میں صوبائی و شہری حکومت بلدیاتی مسائل کے حل میں ناکام نظر آئیں، کراچی کی عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم عمران خان کی گفتگو۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں کراچی کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے جنہیں وہ

تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں بارشوں کے بعد صوبہ سندھ کی صورتحال اور خصوصاً کراچی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کی عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے اورکراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔واضح رہے کہ مون سون کی حالیہ بارشوں میں کراچی میں نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث سیلابی صورتحال رہی جبکہ صوبائی و شہری حکومت بلدیاتی مسائل کے حل میں ناکام نظر آئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں