نیب کے دفتر کے باہر سے گرفتار لیگی کارکنوں کی ضمانت، کون کون باہر آگیا؟ کون کون اندر ہے، کتنی ضمانت دینا پڑی؟

لاہور(پی این آئی)نیب کے دفتر کے باہر سے گرفتار لیگی کارکنوں کی ضمانت، کون کون باہر آگیا؟ کون کون اندر ہے، کتنی ضمانت دینا پڑی؟لاہور کی مقامی عدالت نے نیب آفس کے باہر پتھراؤاور ہنگامہ آرائی کرنے والے 58 لیگی کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے 50 ،50 ہزار روپے مچلکے کے عوض ملزمان

کو رہا کرنے کاحکم دیدیا۔ لاہور کی مقامی عدالت میں مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس کے باہر پتھراؤ اورہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار لیگی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ن لیگ کی جانب سے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پتھراؤ کرنے والے گرفتار58 ملزممان کی ضمانتیں منظورکرلیں اور50 ،50 ہزار روپے مچلکے کے عوض ملزموں کو رہا کرنے کاحکم دیدیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close