فلموں سے متاثر 10 اور 11 سال کے دو بچے کیا پلان کر کے ساہیوال سے کراچی چل پڑے؟ کیسے پکڑے گئے؟کہاں پکڑے گئے؟

ساہیوال(پی این آئی)فلموں سے متاثر 10 اور 11 سال کے دو بچے کیا پلان کر کے ساہیوال سے کراچی چل پڑے؟ کیسے پکڑے گئے؟کہاں پکڑے گئے؟ موٹروے پولیس نے ساہیوال سے موٹر سائیکل چوری کر کے کراچی جانے والے 2 نوعمر بچوں کو پکڑ لیا۔موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق ساہیوال کے رہائشی 10 سالہ

ارشد اور 11 سالہ وقار نے فلموں سے متاثر ہوکر ساہیوال سے موٹر سائیکل چوری کی اور کراچی کی طرف روانہ ہو گئے۔قومی شاہراہ پر خانیوال کے قریب کم عمری میں ڈرائیونگ پر موٹروے پولیس نے انہیں روکا اور پوچھ گچھ پر دونوں نے موٹر سائیکل چوری کا اعتراف کر لیا۔دونوں لڑکوں کو مزید تفتیش کے لیےمقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close