آصف زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کیخلاف کس بڑے کیس میں ضمنی ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟

راولپنڈی (پی این آئی)آصف زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کیخلاف کس بڑے کیس میں ضمنی ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ نیب راولپنڈی نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس فائل کرنے کافیصلہ کیاہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سابق صدر آصف زرداری

کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا،نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کیخلاف پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس فائل کرنے کافیصلہ کیاہے ،ذرائع کاکہناہے کہ ضمنی ریفرنس میں کرپشن کی رقم ڈیڑھ ارب سے بڑھ کر4 ارب ہو گئی ،ضمنی ریفرنس میں وعدہ معاف گواہان کی تعدادبھی بڑھ گئی ۔گواہ نے نیب میں بیان میں کہاہے کہ تمام معاملات پارک لین کی انتظامیہ کے کہنے پرکرتارہا،ذرائع کاکہنا ہے کہ آصف زرداری اوربلاول بھٹو پارک لین میں 25 ،25فیصد کے شراکت دار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close