اسلام آباد (پی این آئی)اس سال بھارت کا یوم آزادی کیسے منایا جائے؟ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے حکمت عملی کا اعلان کر دیا،حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری عوام سے بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کو ہمیشہ کی طرح یوم سیاہ کے طور پر منانے اور اس دن وادی
میں مکمل ہڑتال کی اپیل کر دی۔سید علی گیلانی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بھارت کے غیرقانونی جبر کے شکار تمام کشمیری قابض بھارت کے یوم آزادی پر وادی میں مکمل ہڑتال کریں۔دوسری طرف کُل جماعتی حریت کانفرنس، حریت رہنماؤں اور دیگر جماعتوں نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کا یوم آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے اور پاکستان کے یوم آزادی کو وادی میں یوم تشکر کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں