کراچی (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کو حکومت کو اربوں روپے کی اچانک آمدن ہوسکتی ہے۔ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت ہی پرامید ہیں کہ ان کی حکومت کو (جمعرات کو) اربوں روپے کی اچانک آمدن کا امکان ہے۔کامران خان نے بتایا کہ جمعرات کو سپریم کورٹ
انتہائی اہم جی آئی ڈی سی کیس کا فیصلہ سنائے گی ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں ممکنہ طور پر حکومت کو 417 ارب روپے کی پھنسی ہوئی رقم ملنے کا امکان ہے، جو کہ انرجی کے ترقیاتی منصوبوں میں استعمال کی جاسکے گی۔خیال رہے کہ گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کی مد میں دسمبر 2018 تک مختلف کمپنیوں کو 417 ارب روپے کی رقم واجب الادا تھی جس میں کھاد بنانے والی 6 کمپنیوں کے ذمہ 138 ارب روپے بنتے ہیں۔ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ذمے 42 ارب روپے، آئی پی پیپز کے 7 ارب روپے، کراچی الیکٹرک کے ذمہ 57 ارب روپے، سی این جی سیکٹر کے ذمے 80 ارب روپے جبکہ جنرل انڈسٹری کے ذمے چار ارب روپے واجب الادا ہیں۔سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کمپنیوں کے ذمے 78 ارب روپے جبکہ دیگر چھوٹی کمپنیوں کے ذمے بھی اربوں روپے واجب الادا ہیں۔ حکومت نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اس میں سے آدھی رقم معاف کردی تھی لیکن شدید تنقید کے بعد آرڈیننس واپس لے لیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں