عالمی تبلیغی مرکز رائیونڈ کھولا جائیگا یا نہیں؟دینی حلقوں کیلئے بڑی خبر آگئی

رائیونڈ لاہور(پی این آئی) عالمی تبلیغی مرکز بھی کھول دیا گیا ،شب جمعہ کے اجتماعات کی اجازت، عالمی تبلیغی مرکز کو پنجاب کے 4اضلاع کے کارکنان کیلئے کھول دیا گیا ،صوبہ خیبر پختونخواہ کے 5اضلاع کے تبلیغی مراکز میں شب جمعہ کے اجتماعات کی اجازت دیدی گئی، تفصیلات کے مطابق عالمی تبلیغی جماعت

کی جانب سے لاک ڈائون ختم ہونے کے بعد پنجاب کے 4ضلاع سرگودھا ،فیصل آباد ،گوجرانوالا اور لاہور کے اضلاع کے تبلیغی کارکنان جو چلہ لگانا چاہتے ہیں ان کو رائے ونڈ تبلیغی مرکز میں آنے کی اجازت دی گئی ہے جو ایک دن قیام کے بعد اپنی کارگزاری بیان کرنے کے بعد واپس روانہ ہو جائیں گے ۔اسی طرح رائے ونڈ عالمی مرکز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخواہ کے5اضلاع کوہاٹ ،دیر ،بنوں ،مردان اور ڈیرہ اسماعیل خاں کے تبلیغی مراکز میں شب جمعہ کے اجتماعات کی اجازت دیدی گئی ہے اس اقدام سے دینی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے واضح رہے کہ عرصہ 5ماہ سے عالمی تبلیغی مرکز کی بندش سے لاکھوں تبلیغی کارکنان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے 92 فیصد مریض مکمل صحت ہوگئے ہیں، ایکٹو کیسز کی تعداد 6 فیصد رہ گئی ہے، گزشتہ24 گھنٹے میں 5 اموات ہوئیں جبکہ مزید 1947 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹتے ہی کیسز کی تعداد نیچے آنا شروع ہوگئی اور صحت یابی کا تناسب بھی بڑھ گیا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 162 کیسز کی تصدیق ہوئی۔جبکہ 5 افراد اموات رپورٹ ہوئیں اور 1947 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک میں کورونا کے 92 فیصد مریض مکمل صحت ہوگئے ہیں، ایکٹو کیسز کی تعداد 6 فیصد یعنی 22778 رہ گئی ہے۔ اگر پاکستان میں مجموعی کیسز کو دیکھا جائے تو مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 921 ہوگئی ہے۔ اس میں 2 لاکھ 63 ہزار 143 صحتیاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ 6 ہزار 129 کا انتقال ہوا ہے۔ دوسری جانب ملک میں کورونا کی صورتحال بہتر ہوتے ہیں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا اور کاروبار کھول دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close