حالات کشیدہ ، پاک فوج کو طلب کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی) محرم الحرام کے دوران پنجاب میں امن و امان کے قیام کے لیے پاک آرمی اور رینجرز کو طلب کر لیا گیا، پنجاب حکومت نے پاک فوج اور رینجرز کی نفری ریکوزیشن وفاق کو بھجوا دی، جس کے مطابق پاک فوج کی تریسٹھ اور رینجرز کی ترتالیس کمپنیاں صوبے بھر کے لیے مانگی گئی ہیں، تفصیلات

کے مطابق محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے پنجاب حکومت نے پاک آرمی اور رینجرز کو طلب کر لیا ہے، وزیر اعلی کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں چھتیس ہزار ایک سو اٹھتیس مجالس منعقد ہونگی جبکہ نو ہزار ایک سو اٹھارہ ماتمی جلوس نکالے جائیں گئے ۔پولیس کی جانب سے صوبے بھر میں مجالس اور جلوسوں کو سیکورٹی کے اعتبار سے کیٹیگریز میں تقسیم کر لیا ہے ۔لاہور میں اے کیٹیگری کی چھ سو چھ مجالس اور صوبے بھر میں تین ہزار ایک سو تہتر مجالس ہونگی اسی طرح شہر میں ایک سو ساٹھ اے کیٹیگری کے جلوس اور صوبے بھر میں ایک ہزار دو سو تیرہ جلوس اے کیٹیگری کے نکالے جائیں گئے۔ دوسری جانب سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کی زیر صدارت سی سی پی او آفس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ابوذر سبطین، ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص سعید ، ایس ایس پی سی ٹی ڈی محی الدین اور لیگل چیف پی ٹی اے رانا اشفاق، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد اور ایس پی سیکیورٹی لاہور بلال ظفر سمیت متعدد افسران نے شرکت کی، اجلاس میں سوشل میڈیا پر شر انگیز مواد اپلوڈ کرنے کی روک تھام بارے مختلف تجاویز کو زیر بحث اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی اور اس کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں