نواز شریف کی ٹیسٹ رپورٹ میں پلیٹ لیٹس کم کرنے کیلئے کونسا کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے؟شہباز گل نے کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا

لاہور(پی این آئی) نوازشریف کا بلڈ ٹیسٹ کرتے وقت ‘ای ٹی ڈی اے’ کیمیکل زیادہ ڈال دیا جاتا، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کا بلڈ ٹیسٹ کرتے وقت ‘ای ٹی ڈی اے’ کیمیکل زیادہ ڈال دیا جاتا اور اس کیمیکل کی وجہ سے رپورٹس میں ان کے پلیٹ لیٹس انتہائی کم آتے رہے۔ میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ بلڈ سیمپل میں کلوٹنگ روکنے کے لیے کیمیکل ای ٹی ڈی اے استعمال ہوتا ہے۔ای ٹی ڈی اے کی مقدار بلڈ سے زیادہ ہو تو رپورٹ میں پلیٹ لیٹس گرجاتے ہیں، نواز شریف کے سیمپل میں ای ٹی ڈی اے کی تعداد بڑھائی گئی جس سے پلیٹ لیٹس گر گئے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کسی لیب سے مل کر یہ کھیل کھیلا، ای ٹی ڈی اے بڑھا دیا گیا، بلڈ کا سیمپل کم کیا گیا، رپورٹ میں بلڈ سیلز اتنے کم آئے کہ ہمارے ڈاکٹرز کو بھی لگا نواز شریف کی زندگی خطرے میں ہے۔شہباز گل کے مطابق جھوٹی رپورٹ وزیراعظم نے دیکھی تو انسانی ہمدردی پر نواز شریف کو علاج کے لیے جانے کی اجازت دی، اب یہ تو پتا چل گیا نواز شریف جھوٹ بول کر باہر گئے۔ نواز شریف کو جھوٹ بول کر باہر بھاگنے میں مدد کرنے والوں کا احتساب ہوگا، حکومت پنجاب ای ٹی ڈی اے کے معاملے کی تحقیقات کریگی۔ دوسری جانب وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے والد کی صحت پرسیاست کرنا بند کریں، نوازشریف اب صحت مند ہیں،وطن واپس آسکتے ہیں، بیرون ملک سےرپورٹس ہمیں بھیجی نہیں جارہی ہیں۔یاسمین راشدنےکہا کہ نوازشریف نےبیرون ملک قیام کےلیےپہلےبیٹی اوراب کرونا کابہانابنایا۔ وزیرصحت پنجاب نےسوال اٹھایا کہ نوازشریف صحت مند نہیں تواب تک علاج کیوں نہیں کرایا؟ وہ اب صحت مند ہیں اوروطن واپس آسکتےہیں۔ وزیرصحت پنجاب نےبتایا کہ نوازشریف نےمجھےکہا کہ اسپتال میں بہترین علاج مل رہاہے، نوازشریف کی بیرون ملک سےرپورٹس تاخیرسےموصول ہورہی ہیں اور رپورٹس منگوانےکےلیےہمیں باربارکہنا پڑتاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close