اسلام آباد(پی این آئی) ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے باعث بند کردہ تمام شعبہ زندگی کو کھولنے کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق شادی ہالز، مارکیز اور تعلیمی اداروں سمیت کچھ کھیلوں کی اجازت نہیں۔نو ٹیفکیشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ ایس او پیز کے تحت کھولی گئی ہے۔نو ٹیفکیشن کے مطابق مذہبی
اجتماعات اور جلوسوں کی ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت لینا ہو گی۔جبکہ دوسری جانب پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان، گلگت، آزادکشمیرحکومت نے کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دے دی ہے۔ ریسٹورانٹ کھولنے اور ان آؤٹ سروس کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ہوٹلز اور ریسٹورانٹ کے اوقات کار رات 10بجے تک ہوں گے۔اسی طرح اسپورٹس، دکانیں، حجام ، بیوٹی پارلرز بھی کھول دیے گئے۔تعلیمی اداروں اور شادی ہالز کو 15ستمبر کو کھولا جائے گا۔پنجاب میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل سکے گی، جب کہ کاروبار کے اوقات کار اور ہفتہ وار چھٹیاں کورونا وائرس سے پہلے والے معمول کے مطابق ہوں گی سیکریٹری محمد عثمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام سے گزارش ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں صوبے میں تھیٹرز اور سینما ہالز کھولنے کی بھی اجازت دی تھی، تھیٹرز اور سینما ہالز کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا. ایس او پیز کے مطابق ماسک پہنے بغیر افراد کا داخلہ سختی سے بند ہوگا، بار بار زیر استعمال کرسیوں، میزوں، ڈور ہینڈلز اور دیگر اشیا کو چھونے سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی ہدایت کی گئی تھی کہ کسٹمرز اور ملازمین کے لیے ہیڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تھیٹر یا سینما ہال میں گنجائش سے 40 فی صد کم کسٹمرز کو آنے کی اجازت دی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں