کراچی(پی این آئی)وفاقی و صوبائی حکومتیں 15 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کریں، تعلیمی اداروں کو ریلیف پیکیج بھی دیں، اپوزیشن کی جماعت کی جانب سے بڑا مطالبہ کر دیا گیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں 15 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے
کا اعلان کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو ریلیف پیکیج بھی فراہم کریں۔کراچی میں ادارہ نور حق میں الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے تحت اسکولز کھولنے کے حوالے سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔گفتگو میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں 15 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کریں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ جب حکومت نے تمام چیزیں کھول دی ہیں تو تعلیمی ادارے بھی کھلنے چاہئیں۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت کو اسکولوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں