بڑے مہمان کی آمد کی تیاری، عظیم دوست ملک کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، تیاریاں شروع کر دی گئیں، نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان ہو گا

اسلام آباد(پی این آئی)بڑے مہمان کی آمد کی تیاری، عظیم دوست ملک کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، تیاریاں شروع کر دی گئیں، نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان ہو گا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن

پنگ کے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا تعین کیا جارہا ہے۔کرونا کے تناظر میں چین کے صدر پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہوں گے، چینی صدر کے دورے کے دوران خطے میں بدلتی صورت حال پر بھی اہم امور زیر غور آئیں گے۔چین کے صدر کے دورے کے دوران سی پیک کے لیے مزید سرمایہ کاری کا اعلان ہوگا، ان کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب بھی متوقع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close