اسلام آباد(پی این آئی)جنوبی پنجاب میں رشتہ داروں کے نام پر کتنی جائیدادیں بنائیں؟ نیب نے عثمان بزدار سے تفصیل مانگ لی، اس کے علاوہ کیا کیا پوچھ لیا؟ تفصیل جانیئے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق نیب نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار سے شراب کے لائسنس سمیت اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں۔عثمان بزدار سے جنوبی پنجاب میں مختلف ناموں سےجائیداد خریدنےکا سوال کیا گیا، نیب نے اثاثہ جات کا پرفارما وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رشتے داروں کے نام پر جائیدادیں بنانے کے الزام میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ اور ان کے اہلِ خانہ نے کتنی جائیدادیں خریدیں یا لیز پر لیں اس بات کا ریکارڈ ان سے طلب کیا گیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ان سوالات پر نیب سے وقت مانگ لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں