ایک بار پھر چھٹیاں، مزے ہی مزے، یوم آزادی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری، اکٹھی کتنی چھٹیاں ہوں گی؟

کراچی(پی این آئی)ایک بار پھر چھٹیاں، مزے ہی مزے، یوم آزادی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری، اکٹھی کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت سندھ نے14 اگست بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔ سندھ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر تمام سرکاری اداروں میں عام

تعطیل ہوگی۔ حکومت سندھ نے کورونا وائرس کا پھیلا کم کرنے کیلئے یوم آزادی کے موقع پر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ پاکستان میں 14 اگست کے حوالے تیاریاں بھی عروج پر ہیں اور عوام میں کافی جوش وخروش پایا جا رہا ہے۔ بازاروں میں سبز جھنڈیوں کی بہار ہے اور لوگ اپنے گھروں کو بھی سجا رہے ہیں۔ ملک میں 14 اگست بروز جمعے کو پاکستان کا73واں یوم آزادی منایا جائے گا۔ دن کا آغاز ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاں کے ساتھ ہوگا۔ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات ہوں گی۔ صدر اور وزیر اعظم قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کئے جائیں گے۔ یوم آزادی مناتے ہوئے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close