لاک ڈاؤن ختم ہوا تو لاہور کے لکشمی چوک کا کیا ماحول ہے؟ کیسی خوشبوئیں پھیل رہی ہیں؟ کیا رونقئیں لگی ہیں؟

لاہور(پی این آئی)لاک ڈاؤن ختم ہوا تو لاہور کے لکشمی چوک کا کیا ماحول ہے؟ کیسی خوشبوئیں پھیل رہی ہیں؟ کیا رونقئیں لگی ہیں؟لاہور کا لکشمی چوک دیسی کھانوں کا مرکز ہے جہاں شام ہوتے ہی مزیدار کھانوں کے شوقین رخ کرتے ہیں۔ لاک ڈاؤن ختم ہوا تو پانچ ماہ بعد لکشمی چوک کی رونقیں بھی بحال ہونا شروع

ہوگئی ہیں۔پانچ ماہ کے بعد آخر کار ریسٹورنٹس کو کھولنے کی اجازت ملی تو لکشمی چوک کی رونقیں بھی بحال ہوگئیں۔کھابوں کے شوقین افراد گوجرانوالہ اور پشاور سمیت دیگر علاقوں سے ٹکا ٹک اور دیسی مرغ کی کڑاہی کھانے لکشمی چوک پہنچ گئے۔ کورونا کی وجہ سے سب کچھ بند تھا ابھی لاک ڈاؤن ختم ہوا ہے تو دوستوں کے ساتھ کڑاہی کھانے لکشمی چوک آئے ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ لکشمی چوک جیسی دیسی مرغ کی کڑاہی کسی اور جگہ سے نہیں ملتی۔ یہاں بہت مزیدار کڑاہی بنائی جاتی ہے۔ہم دوستوں کے ساتھ آئے ہیں اور یہاں کی لذیذ کڑاہی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ریسٹورنٹ مالکان بھی کاروباری بندش کے خاتمے پر خوش دکھائی دیتے ہیں۔حکومت نے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی شرط پر ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close