شیشہ توڑنے والا دہشتگرد بن جاتا ہے اورآئین توڑنے والا نہیں ، پہلے آئین توڑنے والے کو دہشتگرد قرار دیں پھرہم آپ کے ساتھ ہیں، قومی اسمبلی میں اختر مینگل کا دھواں دار خطاب

اسلام آباد (پی این آئی)شیشہ توڑنے والا دہشتگرد بن جاتا ہے اورآئین توڑنے والا نہیں ، پہلے آئین توڑنے والے کو دہشتگرد قرار دیں پھرہم آپ کے ساتھ ہیں، قومی اسمبلی میں اختر مینگل کا دھواں دار خطاب،بی این پی کے رہنماسردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کیا کسی کیخلاف ایف آئی آر کاٹنے سے

وہ دہشتگرد بن جاتا ہے،شیشہ توڑنے والا دہشتگرد بن جاتا ہے اورآئین توڑنے والا نہیں ،پہلے آئین توڑنے والے کو دہشتگرد قراردیں پھرہم آپ کے ساتھ ہیں ۔بی این پی کے سردار اخترمینگل نے قومی اسمبلی اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت و اپوزیشن اتفاق رائے میں بی این پی شامل نہیں، جب حکومت کاحصہ تھے تو ہمیں اعتماد میں نہیں لیاجاتاتھا،آزادنبچزپر بیٹھے ہیں،ہم چلتی گاڑی کے مسافر نہیں ۔سردار اختر مینگل نے کہاکہ پہلے تو وضاحت ہونی چاہیے کہ دہشتگردی ہے کیا،کیا اس ملک کے وزرائے اعظم کو دہشتگردقرارنہیں دیاگیا۔بی این پی رہنما نے کہاکہ کیا کسی کیخلاف ایف آئی آر کاٹنے سے وہ دہشتگرد بن جاتا ہے،شیشہ توڑنے والا دہشتگرد بن جاتا ہے اورآئین توڑنے والا نہیں ،انہوں نے کہاکہ پہلے آئین توڑنے والے کو دہشتگرد قراردیں پھر ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں