اسلام آباد(پی این آئی):میٹرو بس سروس سے 5 ماہ بعد اچھی خبر آ گئی، راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کیلئے بڑی خبر، راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بحال کردی گئی، ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازمی ہوگا، جڑواں شہروں کے مکین پانچ ماہ بعد سفر کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے جڑواں
شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں پانچ ماہ بعد میٹرو بس سروس بحال کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ نے مسافروں کیلئے انتظامیہ نے ایس اوپیزجاری کردیے ہیں۔جس کے مطابق میٹرو بس سروس میں کھڑے ہوکر سفر کرنے پر سختی سے پابندی ہوگی، مسافرصرف سیٹ پر بیٹھ کرسفر کرسکیں گے، مسافروں کیلئے دوران سفر ماسک پہنا لازم قرار دیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے میٹرو بس سروس23 مارچ کو بند کی گئی تھی۔یاد رہے کہ میٹرو بس سروس کے ذریعے صرف جڑواں شہروں (راولپنڈی اور اسلام آباد) کے مابین ایک لاکھ پندرہ ہزار سے ایک لاکھ پچیس ہزار مسافر روزانہ سفر کرتے تھے جو کہ کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال میں انتہائی کم ہوگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں