لاہور(پی این آئی )سونے کے خریدار ہوشیار، پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت کتنے ہزار روپے کم ہو گئی؟ جیولرز کے مطابق پاکستان میںسونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ اور کتنے ہزار روپے رہ گئی؟ عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا ,ایک تولہ سونے کی قیمت دو
ہزار نو سو روپے کم ہو گئی۔جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دو ہزار نو سو روپے کی کمی سے ایک لاکھ چھبیس ہزار ایک سو روپے رہ گئی .دس گرام سونا دو ہزار چار سو ستاسی روپے کی کمی سے ایک لاکھ آٹھ ہزار ایک سو دس روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت ننانوے ہزار ایک سو ایک روپے فی دس گرام ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں سینتالیس ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی اور فی اونس قیمت دو ہزار کی سطح سے نیچے آ گئی۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی طرف سے پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے سونا سستا ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں