پاکستان کے کس ہمسایہ ملک کے ساتھ اربوں روپے کے خرچ سے ریلوے ٹریک اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ؟ فوائد کیا ہوں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کے کس ہمسایہ ملک کے ساتھ اربوں روپے کے خرچ سے ریلوے ٹریک اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ؟ فوائد کیا ہوں گے؟ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئٹہ تافتان ٹریک کی اپ گریڈیشن پر 112 ارب روپے خرچ ہوں گے، اس پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان اور ایران کے درمیان

مسافروں کی آمد و رفت اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اہم بات چیت کی گئی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کوئٹہ، تافتان ریل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے فیزیبلیٹی اسٹڈی مکمل کر چکا ہے، اس ٹریک کی اپ گریڈیشن پر 112 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close