نیب دفترکے باہر ہنگامہ آرائی، مریم نواز نے گرفتار لیگی کارکنان کو خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ان کی پیشی کے موقع پر گرفتار ہونے والے لیگی کارکنان کے لیے بڑا اعلان کردیا اور کہا کہ پارٹی ان کی معاونت کرے گی ۔شاہد خاقان عباسی، رانا ثنا اللہ ، پرویز رشید اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے

مریم نواز نے کہا کہ آج جس ریاستی جبر کا میں سامنا کرکے آرہی ہوں، وہ اس جعلی حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، جس طرح پرامن اور نہتے کارکنان کے اوپر پتھر برسائے گئے ، سپرے اور آنسو گیس پھینکی گئی ، متعدد کارکنان کے سرپٹھے اور زخم آئے ، میں مذمت کرتی ہوں اور ساتھ ہی ان سپورٹرز کو جو اظہار یکجہتی کرنے آئے، جبر کا سامناکرتے ہوئے وہاں کھڑے رہے ، میں میڈیا کی وساطت سے ان کو سلام کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے پتھر، نیب گردی کا سامنا، آنسو گیس اور پانی کا سامنا ہے لیکن کارکن کھڑا رہا، اپنی جگہ سے ہلانہیں، زخمیوں کے لیے دعا گو ہٰیں کہ اللہ جلدی صحت یاب کرے۔مریم نواز نے کہا کہ ” ابھی رانا ثنااللہ نے بتایا، گرفتار افراد کی معاونت پارٹی کرے گی اور خبر گیری بھی کرے گی”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں