لاہور(پی این آئی) قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کی پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کا مقدمہ مریم نواز سمیت دیگر قائدین اور 300 کارکنان کے خلاف درج کرادیا۔ نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ چوہنگ تھانے میں نیب کی مدعیت میں مریم نواز سمیت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اور 300 نامعلوم
افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں زخمی پولیس اہلکاروں کا ذکر بھی کیا گیا جبکہ مقدمے میں نیب دفتر پر حملے، توڑ پھوڑ اور کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔واضح رہے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی، نیب دفتر کے باہر لیگی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراوکیا گیا جبکہ لیگی کارکنوں نے نیب دفتر کے باہر رکاوٹیں ہٹادیں تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں