اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کی دھڑے بندی مزید واضع ہو کر سامنے آئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر رونما ہونے والے واقعے سے متعلق ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اداروں پر حملوں کے حوالے سے
بدنام ن لیگ نے ایک بار پھر روایت کو دہرایا۔انہوں نے مزیدکہا کہ یہ طے ہے ن لیگ میں بھی مریم نواز کی قیادت متنازعہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں