ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سکولوں نے دو شفٹوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ کر لیا، 15اگست سے سکول کھلیں گے

ملتان (پی این آئی) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی طرف سے حکومتی ہدایات کے برعکس 15اگست سے سکولز کوکھولنے کے لئے اپنے ممبران کو ایس اوپیز کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کو 15ستمبرسے کھولنے کی تجویزہے تاہم پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کی طرف

سے 15اگست کوسکولز کھولنے کااعلان کرتے ہوئے اپنے ممبران کو ایس اوپیز جاری کرکے ان پرعمل کی ہدایت کی گئی ہے جس کے مطابق سکولزمیں اسمبلی نہیں ہوگی ۔پہلی شفٹ 10بجے سے گیارہ اوردوسری 11سے ایک بجے تک ہوگی ۔ہربچہ ماسک لازمی استعمال کرے گا،اپنی پانی کی بوتل اورتھرماس لائے گا۔کسی سے شراکت نہیں ہوگی ۔سکولزکاتمام سٹاف ماسک لازمی پہنے گااورتمام کاکورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا۔سکولزمیں کھیل کودمنع اورکلاس رومز کوروزانہ ڈس انفیکٹ کیاجائے گا۔نزلہ بخار،زکام والے بچے سکول میں نہیں آئیں گے ۔سکولزلانے لے جانے کی ذ مہ داری والدین کی ہوگی ،ٹرانسپورٹ استعمال نہیں ہوسکے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close