کراچی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت کا کہنا ہے کہ 100فیصد متفق ہوں کہ لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی پری پلان تھی، مریم نواز کو گرفتار کرکے کارروائی کرنی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے سماجی رابطے کی ویب
سائٹ پر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی سے متعلق بیان میں کہا کہ چوروں، لٹیروں، ڈاکوؤں اور قومی دولت لوٹنے والے شریفوں کو مفت مشورہ ہے ، نیب بلائے توہجوم جمع کرا کر پتھراؤکرا دیجیے، پیشی منسوخ ہوجائے گی، بریانی کی دیگیں زیادہ پکوائیے گا بعد ازاں محنت کشوں کو کھانا کھلانا ہوگا۔عامر لیاقت نے سوال کیا کیا کوئی بلٹ پروف گاڑی کےشیشےپتھر سے ٹوٹ سکتے ہیں، مریم نواز نے کہا کہ جب بلایا ہے تو ڈرتے کیوں ہوں، 100فیصد متفق ہوں کہ لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی پری پلان تھی، مریم نواز نے کیلبری فونٹ آنے سے پہلے ہی ایجاد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا مریم نواز کو گرفتار کرکے کارروائی کرنی چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں