اسلام آباد(پی این آئی)مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر ن لیگ کی دھڑے بندی مزید واضح ہو کر سامنے آ گئی، بڑے سیاسی لیڈر کا بڑا دعویٰ۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کی دھڑے بندی مزید واضع ہو کر سامنے آئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی
نیب میں پیشی کے موقع پر رونما ہونے والے واقعے سے متعلق ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ اداروں پر حملوں کے حوالے سے بدنام ن لیگ نے ایک بار پھر روایت کو دہرایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ طے ہے ن لیگ میں بھی مریم نواز کی قیادت متنازعہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے واقعات سے سیاسی طور پر ن لیگ کو باالعموم اور مریم نواز کو بالخصوص نقصان ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں