آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اہم فیصلے کر لیئے گئے، تفصیل جانیئے اس رپورٹ میں

راولپنڈی(پی این آئی)آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اہم فیصلے کر لیئے گئے، تفصیل جانیئے اس رپورٹ میں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیلابی صورت حال کے پیش نظر ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کور

کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک اور نیشنل سیکیورٹی امور سمیت ایل اوسی اور پاک افغان بارڈر صورتحال پر بات چیت ہوئی۔کانفرنس میں شرکا نےافغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت کو سراہا۔آرمی چیف نے کرونا وٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سول انتطامیہ سے تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی فارمیشن کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔پاک فوج کے سربراہ نے محرم میں عوام کی سیکیورٹی وتحفظ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا روک تھام کے لیے گائیڈ لائنز کو یقینی بنایا جائے۔آرمی چیف نے کراچی میں بارشوں سے پیدا سیلابی صورت حال سےتحفظ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سندھ اور بلوچستان میں سیلاب پر فوری رد عمل پر تعریف کی۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سیلابی صورت حال کے پیش نظر ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close