بلوچستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا، تفصیل جانیئے

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا، تفصیل جانیئے۔صوبہ بلوچستان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں 15 اگست سے

او پی ڈی فعال کر دی جائیں گی۔ڈاکٹر ربابہ کا کہنا تھا کہ ڈویژنل،ضلعی ہیڈکوارٹرز میں تمام اوپی ڈیز ایس او پی کے تحت کھول دی جائیں گی،او پی ڈیزکی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا۔پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہا کہ کروناوائرس کی روک تھام کے لیے ایسا اقدام ناگزیر تھا،احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close